اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی دفترخارجہ نے ایک بیان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ایران کے بارڈر گارڈز کی شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا.
تفصيلات كے مطابق، فرانس كے محكمہ خارجہ نے پاك،ايران سرحدي علاقے كے دہشتگردوں كے حملے اور 8 ايراني سرحدي اہلكارں كے قتل كي شديد مذمت كي ہے.
اس بيان كے مطابق، فرانس نے اس افسوسناك واقعے پر ايراني قوم اور حكومت كے ساتھ يكجہتي كا اظہار كرتا ہے.
ياد رہے كہ بدھ كي رات ايران كے جنوب مشرقي صوبے سيستان و بلوچستان ميں واقع پاك،ايران مشتركہ سرحد كے قريب دہشتگرد عناصر كے ساتھ جھڑپ ميں 9 ايراني سرحدي محافظ شہيد ہوگئے.
زاہدان كے پبلك پراسيكيوٹر علي موحدي راد نے 9 ايراني بارڈر گارڈز كي شہادت كي تصديق كرتے ہوئے بتايا كہ دہشتگردوں نے فائرنگ كے بعد رات كے اندھيرے سے فائدہ اٹھا كر پاكستاني حدود فرار ہوگئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲